Advertisement

روایتی حریف پھر آمنے سامنے ، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

پاکستانی ٹیم بڑے معرکے کی تیاریوں کے سلسلے میں کولمبو میں ڈیرے ڈال چکی جہاں شاہینوں نے جم کر ٹریننگ کی، جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 15th 2026, 2:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
روایتی حریف پھر آمنے سامنے ، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

کولمبو: شائقینِ کرکٹ کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ٹیمیں چند ہی گھنٹوں میں کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سب سے بڑے معرکے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی ہیں،پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت میچ پریماداسا سٹیڈیم میں آج رات ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم بڑے معرکے کی تیاریوں کے سلسلے میں کولمبو میں ڈیرے ڈال چکی جہاں شاہینوں نے جم کر ٹریننگ کی، جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

روایتی حریفوں کے اس ہائی وولٹیج میچ کا تماشائیوں کو شدت سے انتظار ہے، اس سلسلے میں کولمبو میں بڑے میچ کی بڑی تیاریاں جاری ہیں، پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹیں بک چکی ہیں، ہوٹل فل پیک، کمرے نایاب، اور کرائے آسمان پر پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ بھارت کے خلاف میچ کے لیے 11 رکنی ٹیم کا فیصلہ میچ سے قبل کرےگی، فخر زمان کو نہ کھلانے سے متعلق بتا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ نافع اور سلمان مرزا سے متعلق فیصلہ پچ دیکھ کر کیا جائےگا،اگرسلمان مرزا کو کھلایا گیا تو فہیم اشرف ڈراپ ہوں گے تاہم شاہین آفریدی کی حتمی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ابھیشک شرما کے خلاف عثمان طارق سے نئی گیند کرانےکی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں 8 بار سامنے آئیں، بھارت نے 7 میچز جیتے اور پاکستان نے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
Advertisement