Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی ابتدائی طبی رپورٹ حکومتِ پنجاب کو ارسال

بانی چیئرمین کی صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور علاج کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل ہونے چاہئیں،پی ٹی آئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 15th 2026, 2:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی کی ابتدائی طبی رپورٹ حکومتِ پنجاب کو ارسال

لاہور: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی چئیرمین عمران خان کی طبی ابتدائی رپورٹ حکومتِ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں عمران خان کے بلڈ پریشر، نبض، جسمانی درجہ حرارت اور شوگر لیول کا تفصیلی چارٹ شامل کیا گیا ہے، جبکہ آنکھوں سے متعلق موجودہ طبی صورتحال بھی تحریری طور پر بھجوا دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی کنسلٹنسی رپورٹس کے ساتھ ساتھ جیل میں موجود میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کیا جا رہا ہے اور تمام میڈیکل ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے، جسے متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کو بھی اہمیت دی جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ بانی چیئرمین کی صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور علاج کے تمام مراحل شفاف انداز میں مکمل ہونے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ قیدیوں کو قانون کے مطابق طبی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اور عمران خان کے معاملے میں بھی یہی طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔

Advertisement
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 8 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 8 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 11 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 10 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
Advertisement