یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں دو دہائیوں پر محیط شیخ حسینہ کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا

بنگلادیش کے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کو عمل مکل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
یہ انتخابات طلبہ کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کے 18 ماہ بعد ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں دو دہائیوں پر محیط شیخ حسینہ کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔
انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
بنگلادیش میں ماضی کے انتخابات میں غیر سرکاری نتائج عموماً اگلی صبح سامنے آنا شروع ہو جاتے تھے۔
تاہم بنگلادیش الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق اس بار ووٹوں کی گنتی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اس میں سفید رنگ کے پارلیمانی بیلٹ پیپر کے ساتھ ساتھ جولائی کے قومی چارٹر سے متعلق ریفرنڈم کے لیے گلابی بیلٹ پیپر بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ اس بار سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔
بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی مساجد میں کل جمعہ کی نماز کے بعد امن، خوشحالی اور مسلسل ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مناسب اوقات میں دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کریں۔
الیکشن کمیشن کے بیان میں سیاسی جماعتوں، امیدواروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتخابی عملے، مبصرین، صحافیوں اور ووٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ایک آزاد، منصفانہ اور غیرجانبدار انتخابی ماحول برقرار رکھنے میں تعاون کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک کے 64 اضلاع میں قائم 42 ہزار 761 پولنگ اسٹیشنز پر 300 میں سے 299 پارلیمانی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ خواتین کی نمائندگی کے لیے 50 مخصوص نشستیں مختص ہیں، جو تناسبی نمائندگی کی بنیاد پر تقسیم کی جاتی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نومبر 2025 میں جاری کی گئی حتمی ووٹر لسٹ کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ 11 ہزار 793 ہے، جن میں 6 کروڑ 48 لاکھ 25 ہزار 361 مرد اور 6 کروڑ 28 لاکھ 85 ہزار 200 خواتین ووٹر شامل ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 20 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 16 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago





