Advertisement

طالبان رجیم کے باعث خطے میں شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ پرامریکی جریدے کی رپورٹ سامنے آگئی

افغانستان سے پھیلتے ہوئے خطرات نہ صرف عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے،رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 10th 2026, 5:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
طالبان رجیم کے باعث خطے میں شدت پسندی اور دہشت گردی کو فروغ پرامریکی جریدے کی رپورٹ سامنے آگئی

کابل: امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان رجیم خطے میں شدت پسندی کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہو رہی ہے جس کے باعث علاقائی اور عالمی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے زیرِ اثر دہشت گرد گروہوں کی جانب سے سرحد پار حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو خطے کے امن کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ کے مطابق افغان طالبان کے زیرِ سایہ سرگرم دہشت گرد گروپس پاکستان اور تاجکستان کی سرزمین پر حملے کر رہے ہیں جبکہ چینی مفادات کو بھی براہِ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد مدرسوں کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ کر 23 ہزار ہو گئی ہے جبکہ مدرسہ طلبہ کی تعداد بھی 15 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔

شائع رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک اب بھی طالبان رجیم کو ایک سیکیورٹی خطرے کے بجائے محض ایک اخلاقی مسئلہ سمجھ رہے ہیں اور بظاہر اس بات پر مطمئن دکھائی دیتے ہیں کہ افغانستان سے ان کی اپنی سرزمین پر حملے نہیں ہو رہے۔

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق انسانی امداد کے نام پر طالبان رجیم کو ہفتہ وار نقد رقوم فراہم کی جا رہی ہیں جو شدت پسند نیٹ ورکس کے استحکام کا باعث بن سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغان سرزمین سے جڑی دہشت گردی میں اضافے کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں افغانستان سے تاجکستان میں ڈرون حملوں اور فائرنگ کے واقعات کا ذکر بھی کیا گیا ہے جن میں متعدد چینی شہری ہلاک ہوئے اور چینی مفادات کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔

نیشنل انٹرسٹ کے مطابق ترکستان اسلامک پارٹی کی افغانستان میں موجودگی چین کے لیے ایک سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے جس پر چین اور پاکستان نے طالبان سے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغانستان سے جڑا علاقائی بحران مغرب کے لیے بھی اہم ہے اور اگر اسے نظرانداز کیا گیا تو شدت پسند نیٹ ورکس مزید منظم ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان سے پھیلتے ہوئے خطرات نہ صرف عالمی معیشت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی شدید دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 21 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 12 گھنٹے قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 3 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement