ایران کا دوٹوک پیغام:اگر حملہ ہوا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے،عباس عراقچی
خطے میں جنگ کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، تاہم ایران امن کو ترجیح دیتا ہے اور اپنے جوہری مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے،عباس عراقچی


تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح اور دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرہماری سرزمین پر حملہ ہوا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کی صورتحال ہر لمحے بدل رہی ہے۔ مسقط میں ہونے والی پہلی نشست کو ابتدائی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔
تاہم قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میںایرانی وزیرخارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا،اگر امریکا ایران پر حملہ کرتا ہے تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، جبکہ امریکی صدر اگلے ہفتے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا گر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو خطے میں موجود امریکی فوجی اڈے ہدف بنیں گے۔
علاوہ ازاں عباس عراقچی نے عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں واضح کیا کہ ایران کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ خطے میں جنگ کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، تاہم ایران امن کو ترجیح دیتا ہے اور اپنے جوہری مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ بالواسطہ مذاکرات عمان کی ثالثی میں مسقط میں ہوئے، جن میں فریقین نے اپنے مؤقف ایک دوسرے تک پہنچائے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا اور کسی دباؤ یا دھمکی کے تحت مذاکرات نہیں کرے گا۔
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری مذاکرات کا اگلا دور ابھی طے نہیں ہوا ہے، جبکہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اگلی بیٹھک آئندہ ہفتے ہوگی۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل





