Advertisement

بھارتی ریاست ہریانہ میں جھولا گرنے سے پولیس انسپکٹر ہلاک اور 17 زخمی

یہ جھولا جس مقام پر گرا وہاں پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے،جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت متعدد افراد جھولے تلے دب گئے،رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 8th 2026, 12:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی ریاست ہریانہ میں جھولا گرنے سے پولیس انسپکٹر ہلاک اور 17 زخمی

فرید آباد: بھارتی ریاست ہریانہ میں سورج کُند میلے کے دوران شہریوں سے بھرا ایک بڑا جھولا اچانک ٹوٹ کر زمین پر گر گیا جس کے نتیجےمیں پولیس انسپکٹر جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ فریدآباد میں سجے سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹ فیسٹیول میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔

رپورٹس کے مطابق یہ جھولا جس مقام پر گرا وہاں پولیس اہلکار بھی سیکیورٹی پر مامور تھے،جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت متعدد افراد جھولے تلے دب گئے۔

رپورٹس کے مطابق جھولے کو اپنی مدد آپ کے تحت اُٹھا کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک پولیس انسپکٹر جگدیش پرساد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

اس افسوسناک واقعے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 17 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی جب کہ 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے معلوم کیا جائے گا کہ جھولا کس وجہ سے ٹوٹا اور کیا حفاظتی تقاضے پورے کیے گئے تھے یا نہیں۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ جھولا خراب یا کمزور ساخت کا محسوس ہوتا تھا البتہ ابھی کسی بھی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

واضح رہے کہ سورجکُند میلہ بھارت میں ثقافتی اور ہنر مندی کا مشہور پروگرام ہے جو ہر سال ہزاروں لوگوں کو اپنی متنوع سرگرمیوں، ہنر مندوں، کھانوں اور تفریحی جھولوں کے لیے اپنی جانب کھینچتا ہے۔

Advertisement
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 18 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 21 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
Advertisement