امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود کرنے والا معاہدہ ختم،اسلحہ دوڑ کے خدشات میں اضافہ
دونوں فریق اب معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے، آئندہ اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کے لیے آزاد ہیں،روس


ویب ڈیسک : امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے والا آخری معاہدہ نیو سٹارٹ آج ختم ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو اسٹارٹ معاہدہ آج 5 فروری کو ختم ہوگیا ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان معاہدے میں توسیع یا کسی متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔
اس حوالے روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف کا کہناہے کہ روس سفارتی ذرائع کے ذریعے اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدے کے خاتمے سے ایک دن قبل جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں فریق اب معاہدے کے دائرہ کار میں کسی بھی ذمہ داری کے پابند نہیں رہے، آئندہ اقدامات کا آزادانہ طور پر تعین کرنے کے لیے آزاد ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس معاہدے کے ختم ہونے کو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین لمحہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری طور پر متبادل فریم ورک پر مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہےکہ 2010 میں ہونیوالے معاہدےکے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے،معاہدے کے تحت امریکا اور روس کے لیے تعینات اسٹریٹجک جوہری وارہیڈز کی حد 1,550 تھی، اور اس میں شفافیت کے اقدامات جیسے ڈیٹا کا تبادلہ، پیشگی اطلاعات اور سائٹ معائنوں کی شمولیت تھی۔
تاہم معاہدے کے خاتمے کے بعد، دونوں ممالک کے درمیان اسلحہ کنٹرول کا تعاون عملی طور پر ختم ہو گیا ہے، جس سے عالمی استحکام کے لیے مزید چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 26 منٹ قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل




