سابق ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد گھر میں گرنے کے باعث فریکچر کا شکار، اسپتال منتقل
مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم کو علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا،رپورٹس


کوالالمپور:ملائیشیا کے 100 سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو گھر میں گرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد منگل کو اپنے گھر میں بالکونی سے کمرے کی جانب جاتے ہوئے گر گئے، جس کے بعد مہاتیر محمد کو ایمبولینس کے ذریعے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ کوالالمپور لے جایا گیا۔
بعد ازاں جاری بیان میں بتایا گیا کہ طبی معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ مہاتیر محمد کے دائیں کولہے کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم کو علاج اور نگرانی کے لیے چند ہفتوں تک اسپتال میں داخل رکھا جائے گا۔
ملائیشیا کے موجودہ وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کی اہلیہ نے مہاتیر محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ مہاتیر محمد حالیہ برسوں میں مختلف طبی مسائل کا شکار رہے ہیں،گزشتہ سال جولائی میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے بعد بھی انہیں تھکن کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اس سے قبل وہ دل کے عارضے کے باعث بائی پاس سرجری بھی کروا چکے ہیں۔
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست
- ایک دن قبل

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی
- ایک دن قبل
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری
- 6 گھنٹے قبل
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز
- 29 منٹ قبل
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟
- ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا
- ایک دن قبل

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال
- 4 گھنٹے قبل
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر
- 25 منٹ قبل

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے
- 6 گھنٹے قبل









