اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہروں کو مکمل بند کرنا وبا کاعلاج نہیں ، ایس او پیز پر عملدر آمد ہوجائے تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور شہر میں قائم کورونا کے انتہائی متاثرہ افراد کے لیے مختص کُل بیڈز میں سے 50 فیصد زیر استعمال ہیں۔اس وقت انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جب ہم بہتر صورتحال تھے تب جون میں ایسے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے نیچے تھے جو ایک واضح اضافہ ہے۔
مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کو شوکاز نوٹس
مزید پڑھیں : پنجاب کے سرکاری محکموں میں داخلوں پرمشروط پاپندی عائد
اسد عمر نے کہاکہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں سمجھ رہے ، جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے لوگ سمجھتے ہیں ختم ہو گئی اور لاک ڈاؤن لگانے کے بعد دوبارہ کھولتے ہیں تو پھیلاؤ پھر ہو جاتا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ سندھ حکومت کو معاونت فراہم کریں گے، رینجرز یا فوج کی سپورٹ ہو تو وہ بھی فراہم کی جائے گی۔
اسد عمر نے کہاکہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے بغیر ٹرانسپورٹ نہیں چل سکے گی۔اسکولوں کے ڈرائیور،کنڈکٹر،ہیلپر اسٹاف کی 31اگست سے قبل ویکسی نیشن لازمی ہو گی، جبکہ 31اگست سے مزید کئی سیکٹرز پر بندشیں لگائیں گے۔ 18سال یازیادہ عمر کے طلبا کے لیے 31اگست تک ویکسی نیشن لازمی قراردے دی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یکم اگست سے ویکسین لگوانے ہی سفر کرسکیں گے ، لاء اینڈ آرڈر میں کام کرنےوالے 31اگست سے پہلے ویکسین لگائیں، 31اگست تک ویکسین نہ لگوانے والےدفتر نہیں جا سکیں گے۔ شادی ہالز،ہوٹل ریسٹورنٹ میں عملے، ٹرانسپورٹ ،ٹرین، بس اڈوں سمیت بڑی تعداد میں جہاں لوگ آتے ہیں ان کے لیے 31اگست کی ڈیڈ لائن ہے۔بینک،نادرا، پراپرٹی آفس، مارکیٹوں ،دکانوں میں کام کرنےوالے لازمی ویکسین لگوائیں، ویکسین نہ لگوائی تو کام کرنے پر پابندی ہو گی ، اگلے فیز میں صورتحال کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ویکسی نیشن واحد حل ہے، پاکستان میں بہت بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم چل رہی ہے ، مکمل شہربند کرنا اس وبا کا علاج نہیں ایس او پیز پر عملدرآمد ہوجائے تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی شرح56.4فیصد، گلگت میں 37فیصد ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ پنجاب میں کل پانچ لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، سندھ نے کل ایک لاکھ 69ہزار ویکسی نیشن کی، ایک لاکھ گیارہ ہزار کے پی نے ویکسی نیشن جبکہ بلوچستان میں ساڑھے اٹھارہ ہزار افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے جبکہ کراچی میں ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی میں پرائیویٹ اسپتالوں پر بھی دباؤ ہے۔

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل


