البانی : نیویارک کے میئر بل دی بلاسو نے 30جولائی سے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کیلئے انعام کا اعلان کردیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے میئر نے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو100ڈالر رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں کورونا ڈیلٹا ویرینٹ کیسز تیزی سے رپورٹ ہوئے ہیں ، گذشتہ جمعہ کو روزانہ نئے کیسز کی اوسط ایک ہفتہ سے 32 فیصد زیادہ تھی۔جس کے بعد سے شہر میں کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کی گئی ہے ۔
میئر نیویارک کاایک نیوز بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔ ویکسین آپ کے اور آپکی فیملی کے زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے۔
نیویارک کے محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق نیویارک شہر کے 45 سے 65 فی صدافراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔کورونا کی ایک ڈوز لگوانے والے شہریوں کی تعداد 59فی صد تک پہنچ چکی ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونامتاثرین کی تعداد 35,487,490 تک جاپہنچی ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4,203,749 ہوگئی ہے ۔

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

