میرپور: آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے حلقہ ایل اے 16 شرقی کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ان پولنگ اسٹیشنز پر 25 جولائی کو ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی،2 پولنگ اسٹیشنز میں جھگڑے جبکہ دیگر 2 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپر جلانے کے بعد پولنگ کاعمل معطل ہوا تھااوراس حلقے کے نتائج روک لئے گئے تھے۔پی ٹی آئی کے امیدوار سردار میر اکبر اور پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زمان کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔مسلم کانفرنس کے جاوید خلیل عباسی نے پی ٹی آئی کے میر اکبر کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
ان چاروں پولنگ اسٹیشنز پررجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 300 ہے ۔
خیال رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 45 میں سے 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے آزاد جموں وکشمیر کے انتخابات میں واحد بڑی جماعت بن گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ (ن) نے چھ نشستیں حاصل کیں۔جموں وکشمیر پیپلز پارٹی اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس دونوں نے بھی ایک ایک نشست حاصل کی۔

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- ایک دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل



