Advertisement
پاکستان

 بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف

بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے، یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا ہے،مصطفی کمال

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 months ago پر Dec 28th 2025, 1:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے تہلکہ خیر انکشاف کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، میت بھیجنے کے لیے لاکھوں پاؤنڈ چندہ وصول کیا، را سے پیسے لے کر دہشت گردی کراتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر  17 ستمبر 2010 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا، الطاف حسین نے عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا۔

مصطفی کمال نےکہا کہ نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے لاش کے حوالے سے واویلا کیا، بانی ایم کیو ایم خود قاتل ہے، ہمارے پاس قتل کے شواہد موجود ہیں، قائد نے نمازجنازہ کے وقت تصویر بنوائی، لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے ہیں، ڈیڑھ دو سال ہوگئے اس آدمی پر بات کرنا چھوڑ دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم آج تم وہاں کے شہری ہو، تم جاکر کہو مجھے عمران فاروق کے قتل کا انصاف چاہئے، یہ 25سال سے را سے پیسے لے رہے تھے، بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر و رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم را سے پیسےلے کر پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی را کی وجہ سےعمران فاروق قتل کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات روکی ہوئی ہے، اس آدمی نے ہمیں 200 سال پیچھے کر دیا، اس شخص نے میرا شہر تباہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنے جھٹکوں کے باوجود بھی اللہ اس کو توبہ کی توفیق نہیں دے رہا، اس کے نصیب میں توبہ نہیں، اس شخص کی کال پر 5سیکنڈ میں لاکھوں لوگ باہر نکلتے تھے، بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ہے، یہ جب چاہتا ہے جس کو چاہتا ہے مروادیتا ہے اورافسوس بھی مناتا ہے، یہ شخص قوم کے بچے کھاگیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میری مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھا گیا،اب بھی کھا رہا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے گیا تھا، میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیو ایم کو نمازِ جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عمران فاروق کے مرنےکے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیوایم سے کہتا ہوں وہ کیس کھلوائیں کہ اصل قاتلوں کا پتا لگایا جائے، الطاف حسین ہمت کرے میں اپنے پیسے سے اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں، یہ آدمی خود کو راجہ اندر سمجھتا ہے ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا یہ آدمی ہے جس نے اس قوم اور شہر کو بیچا ہے، کیا میں 8، 8 گھنٹے کی رحمان ملک سے ملاقاتیں کرتا تھا؟ رحمان ملک سے ملاقاتیں کرتا تھا، اس وقت اس کو قوم کا خیال نہیں آیا، یہ آدمی اس وقت پیپلز پارٹی سے اس آئینی ترامیم کو منواتا یہ کیسے نہیں مانتے، الطاف حسین کو اب چپ رہ کر خاموشی سے مر جانا چاہیے۔

Advertisement
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • ایک دن قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 6 گھنٹے قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 8 گھنٹے قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 8 گھنٹے قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • ایک دن قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • ایک دن قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 8 گھنٹے قبل
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • ایک دن قبل
Advertisement