Advertisement

پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمندر میں یہ کامیاب رکاوٹیں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور میری ٹائم ڈومین میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 days ago پر Dec 7th 2025, 9:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک بحریہ کے جہاز یاماما کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن، 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی

راولپنڈی (اے پی پی): پاک بحریہ کے جہاز یاماما نے بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (آر ایم ایس پی) پر تعینات ہونے کے دوران انسداد منشیات کا کامیاب آپریشن کیاجس کے نتیجے میں تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی 1500 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سمندر میں یہ کامیاب رکاوٹیں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور میری ٹائم ڈومین میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

پاک بحریہ معمول کے مطابق مضبوط چوکسی اور سمندر میں موثر موجودگی کے ذریعے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے آر ایم ایس پی مشنز کرتی ہے۔

بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کرتی رہتی ہےجو محفوظ اور پر امن سمندری ماحول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 
Advertisement