Advertisement
تجارت

کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا

بجلی صارفین سے8ارب41 کروڑ روپےوصولی کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکردی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 26th 2025, 1:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے  تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا

کراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی مہنگی کرنے کے لئے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپراسے رجوع کرلیا۔

ملک بھر کےلیےسہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکاامکان ہے،بجلی صارفین سے8ارب41 کروڑ روپےوصولی کے لیےدرخواست نیپرامیں دائرکردی گئی ہے۔

درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں جمع کرائی گئی ہے،اس کے مطابق فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ کتنی بنے گی ؟فیصلہ نیپرا کرے گا۔

نیپراکی جانب سےڈسکوز کی درخواست پر سماعت 6 نومبرکو کی جائے گی،کیپیسٹی چارجزکی مد میں 21 ارب 70 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے ،اس کے علاوہ آپریشنزاینڈ میٹیننس کی مد میں3 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔

جولائی تاستمبر2025 کی سہ ماہی میں ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکڑک پر بھی ہوگا،گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 1.89روپے فی یونٹ سستی کی گئی تھی،آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 کے لیے کیا گیا۔

Advertisement