Advertisement
تجارت

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید ہزاروں روپے سستا

کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہوا، صرافہ ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 24th 2025, 12:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید ہزاروں روپے سستا

کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں آسمان کی بلندیوں کو چھونے والے سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے،آج پھر عالمی و مقامی مارکیٹوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2000 روپے سستا ہواجس کے بعدایک تولہ سونا  4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح  دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ  میں سونا 20 ڈالر سستاہوکر 4095 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے۔

جبکہ اس کے برعکس ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 5067 روپے ہو گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز24 گرام فی تولہ سونے کی قیمت میں  3500 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے سونےکی نئی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے ہو گئی تھی۔

Advertisement