آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا، محمد اورنگزیب


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو دسمبر کے آخر تک آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جلد اجلاس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے گا، جس کے بعد رقم جاری کی جائے گی۔
محمد اورنگزیب اس وقت دورہ امریکا پر ہیں جہاں وہ 20 وزارتی اجلاس میں شریک ہوئے اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا، پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے اور تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں۔
وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات میں امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ انہوں نے جے پی مورگن کے سینئر وفد سے ملاقات میں دوطرفہ مالی شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی اور ٹیرف معاہدہ ایک سے دو ہفتوں میں طے پانے کی توقع ہے جبکہ حکومت نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق فیصلے کے قریب ہے۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago






.jpg&w=3840&q=75)