فائرنگ کے تبادلےاور جھڑپوں میں 23 جوان شہید اور 29 زخمی، 200 سے زائد خارجی جہنم واصل،آئی ایس پی آر
اگر طالبان حکومت خارجیوں کو ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی تو پاکستان اپنی عوام کے دفاع کے لیے دہشتگردوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے گا،ترجمان


راولپنڈی: ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان نے افغانستان کی جانب سے کی گئی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 200 سے زائد خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 اہلکار زخمی ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 11 سے 12 اکتوبر 2025 کی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج نے بلااشتعال اور بزدلانہ حملہ کیا، جس میں فائرنگ اور چند چھاپے شامل تھے۔
ترجمان کے مطابق ان حملوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں کھلبلی پھیلانا اور دہشت گردی کو فروغ اورخارجیوں کو سرحد عبور کروانا شامل تھا ،تاہم پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی بھرپور جوابی کارروائی میں خارجیوں کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان کے مطابق پاک افواج نے حقِ دفاع کا استعمال کرتے ہوئے سرحد کے مختلف حصوں میں باہمی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کی اس اشتعال انگیزی کو روک دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور 21 (اکیس) مخالف پوزیشنیں عارضی طور پر قبضہ میں لائی گئیں،جبکہ متعدد دہشتگردی ٹریننگ کیمپ، جو پاکستان پر حملوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کے لیے استعمال ہو رہے تھے، کو کامیابی سے نشانہ بنائے ہوئےغیر فعال کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق رات بھر کے مصروفیات میں 23 (تئیس) بہادر سپاہی شہادت کے درجات پر فائز ہوئے،29 (انتیس) جوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قابلِ اعتماد انٹیلی جنس تخمینوں اور زخمیوں کے تخمینے کے مطابق 200 (دو سو) سے زائد افغان طالبان اور خوارج سے وابستہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے،ہلاکتوں کے علاوہ زخمیوں کی تعداد بھی کافی زیادہ بتائی جاتی ہے،دہشتگرد ٹھکانوں، پوسٹس، ہیڈکوارٹرز اور سپورٹ نیٹ ورکس کو سرحد کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر انفراسٹرکچر نقصان پہنچا ہے۔

اپنے بیان میںترجمان نے واضح کیا کہ پاک افواج ہر وقت اپنی سرحدی سالمیت، عوام کی جان و مال اور ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور جو بھی عناصر ہماری سلامتی کو خطرہ بنیں گے، انہیں ناکارہ بنانے میں پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مذاکرات اور سفارتی راستوں کو ترجیح دیتے ہیں، مگر افغان سرزمین کا استعمال پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اگر طالبان حکومت ایسے گروہوں کو ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی تو پاکستان اپنی عوام کے دفاع کے لیے دہشتگرد اہداف کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے گا،افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ غیرذمہ دارانہ جنگی زبان کو ترک کرے اور افغان عوام کی فلاح، امن اور ترقی کو ترجیح دے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب کا واقعہ ثابت کرتا ہے کہ افغان طالبان حکومت دہشتگردوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان اس خطرے کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گا،پاکستان خطے میں امن و استحکام کی خاطر پرعزم ہے مگر اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا۔

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 11 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 8 گھنٹے قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 8 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 9 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 10 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 7 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 11 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 11 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)




