بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور فوری جواب دیا جائےگا، کور کمانڈر کانفرنس
پاکستان سعودی عرب معاہدہ دوطرفہ باہمی احترام،مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے،ترجمان


راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہونے والی کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینےکےلیے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں بھارتی سرپرستی میں ہونےوالےدہشتگرد حملوں کےشہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سراہااور حالیہ سیلاب کے دوران سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کیے گئے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں فوج کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز فورم نے ملک میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، ابھرتے ہوئے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ترجمان نے مزید بتا یا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کےنیٹ ورکس مکمل ختم کیےجائیں گے، "فتنہ الخوارج" اور "فتنہ الہندوستان" کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیےجائیں گے، اس کے لیے جامع انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق فورم نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگی جنون کو ہوا دینا اُس کی پرانی روش ہے، جس کا مقصد اندرونی سیاسی مفادات کا حصول ہے،فورم نے واضح کیا کہ بھارتی جنگی بیان بازی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت اگر کسی "نئے معمول" (New Normal) کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور مؤثر عسکری ردعمل سے دے گا،فورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
جبکہ کورکمانڈر کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہااور علاقائی اورعالمی امن کے لیے عزم کو دہرایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم کیا، پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاعی تعاون کوفروغ دیناہے
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب معاہدہ دوطرفہ باہمی احترام،مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اجلاس نے فلسطینی عوام کے حق میں غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا،جبکہ فورم نے دو ریاستی حل کی حمایت دہراتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست، 1967ء کی سرحدوں اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے کے اصولی مؤقف پر پاکستان قائم ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے تمام کمانڈرز کو ہدایت دی کہ وہ آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، جسمانی فٹنس، اختراعات اور تیز ردعمل کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں،فیلڈ مارشل نے یقین ظاہر کیا کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 5 گھنٹے قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 2 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)



