گیپکو کی دوسری اور فیسکو کی تیسری پوزیشن، منیجنگ ڈائریکٹر این جی سی، انجینئر محمد شاہد نذیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

شائع شدہ 22 days ago پر Oct 7th 2025, 5:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

لاہور: نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے 50ویں سالانہ واپڈا انٹر یونٹ بیڈمنٹن مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے شاندار کامیابی اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ واپڈا سپورٹس کمپلیکس، لاہور میں 30 ستمبر سے 5 اکتوبر 2025 تک کھیلا گیا جس میں سات ٹیموں نے حصہ لیا جن میں این جی سی، لیسکو، گیپکو، فیسکو، میپکو، آئیسکو اور کیسکو شامل تھیں۔
ٹورنامنٹ میں این جی سی نے 170 پوائنٹس کے ساتھ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ گیپکو نے 104 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور فیسکو نے 58 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
این جی سی کے کھلاڑی محمد علی لاروش اور ماحور شہزاد نے بالترتیب مینز او ر ویمنز کے سنگلزمقابلے جیتے جبکہ محمد علی لاروش نے اویس زاہد کے ساتھ مل کر مینز ڈبلز مقابلہ بھی اپنے نام کیا۔ آفیسرز کیٹیگری میں، عثمان طالب نے سنگلز میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ منیب الدین کے ساتھ جوڑی بنا کر آفیسرز ڈبلز کا فائنل جیتا۔ محمد عدنان نے مینز کے سنگلز فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ماحور شہزاد اور فرزانہ علی کی جوڑی نے ویمنز ڈبلز میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے آخری روز انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی نیشنل گرڈ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر محمد شاہد نذیر تھے۔ انہوں نے مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور جیتنے والے کھلاڑیوں اور تمام ٹیموں کے منیجرز کو ٹرافیاں اور شیلڈز دیں۔
انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ادارے کا نام روشن کرنے پر این جی سی ٹیم کو خصوصی طور پر سراہا۔
تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور صدر این جی سی سپورٹس ایسوسی ایشن انجینئر ڈاکٹر خواجہ رفعت حسن ،جنرل منیجر (میڈیا اینڈ پی آر) محمد ابراہیم، چیف انجینئر (پی ڈی) اور نائب صدر این جی سی سپورٹس انجینئر اصغر مجتبیٰ نیازی، ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر او) طاہر محمود، ڈائریکٹر جنرل واپڈا سپورٹس بورڈ فاروق احمد، فنانس سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ حماد رسول اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے الجزائر کے وزیرِ خارجہ کاٹیلی فونک رابطہ ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

منشیات فروشی کے لیے بچی کے استعمال پر والدین کی فوری گرفتاری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

مذہب کی آڑ میں تشدد قبول نہیں، علمائے کرام رہنمائی کریں ، مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل

اگر افغانستان نے جارحیت کی تو پاکستان کو حقِ دفاع حاصل ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
- 3 گھنٹے قبل

لیجنڈری انگلش بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کے خطاب سے نواز دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

روہت شرما کا منفرد اعزاز: ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے
- 6 گھنٹے قبل

سوڈان میں باغی فورس کا الفشر شہر پر قبضہ، 2 ہزار افراد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان کی تسلی ہو چکی، دوبارہ تسلی سے مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں ، رانا ثنا اللہ
- 3 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ
- 6 گھنٹے قبل
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات










.jpg&w=3840&q=75)

