Advertisement
علاقائی

مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، سیلاب متاثرین کو امدادی چیکس دینے کی منظوری

اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Oct 6th 2025, 4:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، سیلاب متاثرین کو امدادی چیکس دینے کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو 17  اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک دینے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کے ساتھ متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے، اسی طرح  پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ اور  جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ جب کہ کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر ڈیڑھ لاکھ تک امداد دی جائے گی۔

اسی طرح بڑے مویشی پر 5  لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50 ہزار روپے دیے جائیں گے، سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار اضافے کا اعلان کیا گیا ہے،جبکہ 25 فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں پنجاب کے 2855 دیہات میں آبیانہ اور ایگری کلچر انکم ٹیکس معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے ٹرینڈ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سب سیلاب متاثرین کو امداد ملے گی اور دریا کی گزرہ گاہ میں تعمیرات کی اجازت نہیں ملے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران خدمات سراانجام دینے والی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے سینئر

منسٹر مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، عمران نذیر، کاظم پیرزادہ، رانا سکندرحیات اور صہیب بھرتھ کوخراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا بھی اعلان کیا۔

Advertisement
2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف

2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز’’ہنگور‘‘ پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی، نیول چیف

  • 14 گھنٹے قبل
شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر

شواہد موجود ہیں کہ بھارت سمندر کے راستے سے کوئی کارروائی کرسکتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں،آئی ایس پی آر

  • 14 گھنٹے قبل
صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرلیے

  • 9 گھنٹے قبل
قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ 

قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈکپ میں بدترین ناکامی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم عہدے سے فارغ 

  • 15 گھنٹے قبل
اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین سمیت مختلف اُمورپر تبادلہ خیال

  • 12 گھنٹے قبل
باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

باجوڑ:سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، ریحان زیب اور مولاناخان زیب کےقتل میں ملوث دہشتگرد مارا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
 غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر

 غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی،آئی ایس پی آر

  • 16 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • 15 گھنٹے قبل
اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 جرمن کوہ پیما جاں بحق

  • 10 گھنٹے قبل
امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر

امریکا جب تک اسرائیل کی حمایت بند نہیں کرے گا، مذاکرات نہیں کریں گے،ایرانی سپریم لیڈر

  • 12 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 3 خارجی جہنم واصل

  • 11 گھنٹے قبل
آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا

آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہو جائے گی فیصل واوڈا

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement