دوحہ پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ شہید ہوگئے ہیں تاہم حماس نے واضح کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت قیادت محفوظ رہی تھی


دوحہ :قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ منظرعام پر آگئے ہیں۔
قطری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک نئی ویڈیو میں حماس کے سینئر عہدیدار خلیل الحیہ، گزشتہ ماہ دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد پہلی بار دکھائی دیے ہیں۔
خلیل الحیہ نے قطری چینل العربی کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الحیہ نے بیٹے اور چیف آف اسٹاف کی شہادت کا ذکر کیا ہے،حماس رہنما کا انٹرویو ریکارڈنگ کے بعد نشر کیا گیا تھا۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے غزہ کی پٹی میں شہادت پانے والوں کے بارے میں بات کی اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کو ایک ’’قربانی‘‘ کے طور پر بیان کیا، جس میں صبر اور فتح کی دعا کی گئی۔
خیال رہےکہ قطر پر حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حملے میں سینئیر حماس رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے ہیں تاہم تنظیم نے واضح کیا تھا کہ حملے میں خلیل الحیہ سمیت حماس کی قیادت محفوظ رہی تھی۔
اسرائیل نے قاتلانہ حملہ کرکے ان سمیت تمام فلسطینی مزاحمت کاروں کو ایک ساتھ شہید کرنے کی کوشش کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 13 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 11 گھنٹے قبل

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 12 گھنٹے قبل

ہزاروں طلبہ کوجدید اور اے آئی کی تربیت کیلئے سعودی عرب بھجوائیں گے،وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 9 گھنٹے قبل













.jpg&w=3840&q=75)

