کراچی میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردارکر دیا
آج شہر میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات


محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈیپریشن یا ڈیپ ڈیپریشن کی صورت میں داخل ہو رہا ہے اور اس کا راستہ بھی غیر واضح اور پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے بارش کی شدت مختلف علاقوں میں متغیر رہ سکتی ہے۔
شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملیر ندی میں بھی گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جو طویل عرصے سے خشک رہی تھی۔
موسمی صورتحال کے باعث جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام کلاسز آن لائن لی جائیں گی۔وائس چانسلر کے مطابق، طلباء اور اسٹاف کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی والے مقامات سے دور رہیں۔
شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 گھنٹے قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 39 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 22 منٹ قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 27 منٹ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل