ضلعی انتظامیہ کے مطابق، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی لاشیں آرمی کے غوطہ خوروں نے نکال لی ہیں


جلالپور پیروالا: پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے علاقے موضع نور والا میں سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 2 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ کشتی میں 20 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے بیشتر کو بچا لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، جاں بحق افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی لاشیں آرمی کے غوطہ خوروں نے نکال لی ہیں۔ حادثے کے وقت کشتی میں سوار افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ دو افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ادھر، ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا کے علاقے چک 86 ایم میں بھی سیلابی ریلے کے باعث چار افراد ڈوب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دو لاشیں نکال لیں، تاہم اہل علاقہ نے شکایت کی کہ ریسکیو ٹیمیں اور کشتی تاخیر سے پہنچیں جس سے امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔
مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ریسکیو سسٹم کو بہتر بنایا جائے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوری رسپانس ٹیمیں تعینات کی جائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- an hour ago

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 36 minutes ago

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- an hour ago

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 19 minutes ago

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 3 hours ago

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- 2 hours ago

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 hours ago

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- an hour ago

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- an hour ago
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 24 minutes ago

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- an hour ago

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- an hour ago