وزیراعلیٰ مریم نواز کا آبی گزر گاہوں سے تجاوزات، آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ،جامع پلان طلب
فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کیلئے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے،مریم نواز


لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں پر موجود تجاوزات اور آبادیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے جامع اور تفصیلی پلان طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں طویل اجلاس ہوا جس میں اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر اہم ڈیپارٹمنٹس کو بحالی پیکیج کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحالی پیکیج میں امدادی رقوم کو بڑھایا جائے تاکہ متاثرین کی فوری مدد ممکن ہو سکے، انہوں نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کیلئے ایک خصوصی بحالی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں سروے کے لیے شفاف ترین طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ ڈیجیٹل رکارڈنگ بھی ہوگی جس کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ہے،جبکہ اجلاس میں سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بھی بحالی پروگرام وضح کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے پیکیج کا خود اعلان کریں گی، گھر تباہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر واپس نہ جانے والے خاندانوں کیلئے ہر ضلع میں عارضی مارکی لگائی جائے گی تاکہ وہ سردی کی آمد سے قبل کسی محفوظ جگہ منتقل ہو سکیں، ان مارکیز میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ جگہیں مختص کی جائیں گی اور وہاں صاف پانی، کھانا اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کیلئے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ متاثرین کی زندگیوں میں جلد بہتری لائی جا سکے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی اور ان کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
علاوہ ازاں دوران اجلاس مریم نواز شریف نے آبی گزرگاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے گا تاکہ آئندہ کے سیلابوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کیلئے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسی آفات سے بچا جا سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ سیلاب متاثرین کی بہت ساری توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے تاکہ متاثرہ افراد کی زندگیوں میں جلد بہتری آئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب
- 5 hours ago

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
- 4 hours ago
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان
- 4 hours ago

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 7 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے
- 6 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو
- 4 hours ago

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری
- 4 hours ago

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- 4 hours ago

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کردی
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات
- 5 hours ago
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا
- 4 hours ago