اگر خون کی روانی متاثر ہو تو جسم کے خلیے اپنی ضروریات پوری نہیں کر پاتے، جس کے نتیجے میں صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،ماہرین


ویب ڈیسک: ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں خون کی گردش ایک نہ ختم ہونے والا عمل ہے جو تقریباً 60 ہزار میں) 000,100کلومیٹر) طویل رگوں کے ذریعے جاری رہتا ہے،یہ نظام دل، دماغ، پٹھوں اور جلد تک آکسیجن اور غذائی اجزاء پہنچاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق اگر خون کی روانی متاثر ہو تو جسم کے خلیے اپنی ضروریات پوری نہیں کر پاتے، جس کے نتیجے میں صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
خراب گردش خون کی علامات:
زیادہ تر علامات بازوؤں اور ٹانگوں میں ظاہر ہوتی ہیں، جن میںسنسناہٹ، جلن یا درد،ٹانگوں میں کھچاؤ یا سوجن ،ہاتھ پاؤں کا ٹھنڈا رہنا،
جلد خشک ہونا، بالوں کا کم ہونا اور ناخن کا کمزور ہوناشامل ہیں۔
گردش خون بہتر بنانے کے آسان عادات:
1۔کولیسٹرول کو کنٹرول کریں ،صحت مند شریانوں اور رگوں کے لیے ضروری ہے۔
2۔ بلڈ پریشر متوازن رکھیں ، زیادہ دباؤ شریانوں کو سخت بنا دیتا ہے۔
3۔پانی زیادہ پئیں، خون کا تقریباً آدھا حصہ پانی پر مشتمل ہے۔
4۔ تمباکو نوشی سے پرہیز کریں ،نکوٹین خون کو گاڑھا اور رگوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
5۔سیر شدہ چکنائی کم کریں ،خصوصاً لال گوشت اور پنیر میں پائی جاتی ہے۔
6۔طویل وقت تک بیٹھنے سے بچیں ،باقاعدہ وقفے لے کر اٹھیں اور چلیں۔
7۔پاؤں پر پاؤں نہ رکھیں ،یہ ٹانگوں میں خون کی روانی روکتا ہے۔
8۔ وزن متوازن رکھیں ،اضافی وزن شریانوں پر دباؤ ڈالتا ہے۔
9۔ روزانہ چہل قدمی کریں، ٹانگوں کی رگوں میں خون کو حرکت دیتی ہے۔
10۔ کارڈیو ورزشیں کریں ،جیسے دوڑنا، سائیکل چلانا، تیراکی اور یوگا۔
11۔ چائے پئیں، اس کے اینٹی آکسیڈنٹس دل کی صحت اور خون کی روانی بہتر کرتے ہیں۔
12۔ اومیگا 3 حاصل کریں ،مچھلی (سالمن، ٹونا، میکریل) میں موجود یہ فیٹی ایسڈ دورانِ خون بہتر کرتے ہیں۔
13۔ آئرن کی مقدار بڑھائیں ، خون کے سرخ خلیات بنانے کے لیے لازمی ہے۔
14۔ سبزیاں زیادہ اور گوشت کم کھائیں ،صحت مند وزن اور شریانوں کو صاف رکھنے میں مددگار۔
ماہرین کے مطابق یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں نہ صرف خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں بلکہ دل کی بیماریوں کے خطرات کو بھی کم کرتی ہیں اور زندگی کو خوشگوار اور صحت مند بناتی ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب
- 8 گھنٹے قبل

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کردی
- 10 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو
- 8 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان
- 7 گھنٹے قبل

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا
- 8 گھنٹے قبل

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات
- 8 گھنٹے قبل
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
- 7 گھنٹے قبل

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے
- 10 گھنٹے قبل