Advertisement

سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشہ، ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری

ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Sep 4th 2025, 12:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشہ، ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری

وزارت صحت نے سیلاب کے بعد مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشے کی ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی۔

ہیلتھ ایڈوائزری کے مطابق سیلاب کے بعد ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اسہال کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کی ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے  پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایڈوائزری میں شہریوں کوبیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری طرف سیلابی صورتحال کے باعث پشاور میں بھی آشوب چشم کی وبا پھوٹ پڑی، ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 60 سے 70 فیصد مریض آشوب چشم کے رپورٹ ہورہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سیلابی پانی میں موجود آلودگی اور کیچڑ آشوبِ چشم کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے جو آنکھوں کی شدید سرخی، خارش اور آنکھوں سے پانی بہنے کا سبب بنتی ہے اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ وبا دیگر افراد میں بھی تیزی سے منتقل ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین شہریوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے ،گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو نہ چھونے اور متاثرہ افراد سے غیر ضروری قریبی رابطے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں سیلاب کے باعث وبائی امراض میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب کے بعد ڈینگی کے کیسز میں 41 فیصد اور ملیریا میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں ہیضہ پھیل رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض، سانپ اور کتوں کے کاٹنے کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔  فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام وباؤں کے بوجھ تلے دب سکتا ہے۔

Advertisement
سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

  • 8 hours ago
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

  • 9 hours ago
عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

  • 11 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

  • 9 hours ago
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

  • 8 hours ago
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

  • 8 hours ago
وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

  • 10 hours ago
خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

  • 8 hours ago
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

  • 8 hours ago
بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

  • 8 hours ago
متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • 8 hours ago
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی  رہائی کی ویڈیو جاری کردی

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کردی

  • 11 hours ago
Advertisement