پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
ہمیں اپنے پیروں اور ناخنوں کی صحت پر خاص نظر رکھنی چاہیے، کیونکہ یہ پورے جسم کی صحت کے بارے میں اہم اشارے دیتے ہیں،ماہرین


ویب ڈیسک: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پیروں میں ہونے والی بظاہر معمولی علامات جیسے ٹھنڈے پاؤں، سوجن یا فنگس انفیکشن دراصل مہلک امراض خصوصاً دل کی بیماری کی خاموش علامت ہو سکتے ہیں۔
فارماسسٹ نوئل وِکس کے مطابق دل کی بیماری کی سب سے بڑی وجہ خون کی شریانوں میں چربی جم جانا ہے، جو نہ صرف دل بلکہ پورے جسم تک خون اور آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالتی ہےچونکہ پیروں اور انگلیوں کی رگیں نہایت باریک ہوتی ہیں، اس لیے وہاں رکاوٹ جلد ظاہر ہو جاتی ہے۔
اس کے نتیجے میں پاؤں ٹھنڈے، سن، دردناک یا سوجن کا شکار ہو سکتے ہیں، جبکہ ناخن کمزور اور موٹے بھی ہو جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے پیروں اور ناخنوں کی صحت پر خاص نظر رکھنی چاہیے، کیونکہ یہ پورے جسم کی صحت کے بارے میں اہم اشارے دیتے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے ہر چار میں سے ایک بظاہر صحت مند شخص کو دل کی بیماری لاحق ہوتی ہے جس کا بروقت پتا نہیں چلتا۔ اس حالت کو طبی زبان میں پیریفرل آرٹری ڈیزیز (PAD) کہا جاتا ہے، جو ٹانگوں میں بھی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری چلتے وقت ٹانگوں میں شدید درد یا کھچاؤ پیدا کرتی ہے جو آرام کرنے پر ختم ہو جاتا ہے۔ دونوں ٹانگیں متاثر ہو سکتی ہیں، اگرچہ ایک ٹانگ میں درد زیادہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ پیروں میں جھنجھناہٹ، جلن، خشک جلد، خارش، زخم جو بھرنے میں وقت لیں، فنگس انفیکشن یا ایڑھیوں کا پھٹنا بھی سنگین بیماریوں کی علامات ہو سکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ مسائل ذیابیطس کی نشانی بھی ہو سکتے ہیں۔ خون میں شوگر کی غیر معمولی مقدار باریک خون کی شریانوں اور اعصاب کو نقصان پہنچاتی ہے، جس سے پاؤں پر زخم یا انفیکشن زیادہ دیر تک ٹھیک نہیں ہوتے۔
اسی طرح ذیابیطس کے مریضوں میں عام طور پر پاؤں کے فنگل انفیکشن جیسے ایڑھیوں کا پھٹنا، ایتھلیٹس فٹ یا ناخنوں کا فنگس زیادہ پایا جاتا ہے۔
ذیابیطس کی دیگر علامات میں مسلسل تھکن، کھانے کے بعد غیر معمولی نقاہت اور وزن میں بغیر وجہ کمی شامل ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 8 hours ago
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 7 hours ago

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 7 hours ago

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 8 hours ago

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 9 hours ago

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 9 hours ago

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 8 hours ago
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 8 hours ago

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 9 hours ago

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 8 hours ago

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 10 hours ago