Advertisement
علاقائی

وزیر اعلی  ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت 1000 سے زائد خواجہ سرا کی ہنرمند افرادی قوت میں شمولیت 

یہ پروگرام کمزور اور پسماندہ طبقات کو ترجیح دے کر حکومت  کے وسیع ترشمولیتی ترقی، سماجی انصاف اور معاشی بااختیاری  کے مشن کو عملی جامہ پہنارہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 hours ago پر Sep 5th 2025, 6:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعلی  ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت 1000 سے زائد خواجہ سرا کی ہنرمند افرادی قوت میں شمولیت 

لاہور:وزیر اعلی ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب سکلز ڈوپلمنٹ فنڈز (پی ایس ڈی ایف) نے  پہچان پروگرام  کے ذریعے  1054 خواجہ سرا افراد کو ہنرمند بنا کر انکی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں پیدا کی ہیں جس کے بعد یہ تربیت یافتہ خواجہ سرا کا شمار اب ہنرمند افراد میں ہونے لگا  ہے۔ 

پی ایس ڈی ایف کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق  ان 1054  تربیت یافتہ خواجہ سرا میں سے 980 معتبر اداروں میں ملازمت حاصل کرچکے ہیں جبکہ متعدد افراد نے اپنا چھوٹے کاروبار شروع کرلیا ہے، جولاہور کے بیوٹی سیلونز سے لے کر ملتان کے آئی ٹی اسٹارٹ اَپس تک صنعت سے روابط اور شمولیت کے حوالے سے ایک نئی پیش رفت ہے۔

اب تک اس پروگرام  کا دائرہ کار لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ تک پھیل چکا ہے۔  جبکہ فارغ التحصیل خواجہ سرا باضابطہ ملازمتوں، فری لانس کیریئرز اور کاروباری منصوبوں میں قدم رکھ رہے ہیں، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ شمولیتی  ہنر مندی معاشرہ میں کس قدر تبدیلی لا سکتی ہے۔

 وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیر قیادت یہ اقدام حکومت پنجاب کے ''ہنرمند پنجاب'' ویژن کی براہِ راست عکاسی کرتا ہے جس کے مطابق ہر شہری کو، صنف یا شناخت سے قطع نظر، باعزت روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ 

پی ایس ڈی ایف کا  پہچان پروگرام صوبہ کے کمزور اور پسماندہ طبقات کو ترجیح دے کرپنجاب حکومت  کے وسیع ترشمولیتی ترقی، سماجی انصاف اور معاشی بااختیاری  کے مشن کو عملی جامہ پہنارہا ہے- 

نومبر 2024 میں شروع ہونے والا یہ پروگرام خواجہ سرا برادری کو عزت، مواقع اور شناخت کی راہیں فراہم کر رہا ہے۔ اس پروگرام کو پی ایس ڈی ایف نے 18 سے زائد تربیتی اداروں کے اشتراک سے پیش کیا، جن میں ڈیپلیکس، خواجہ سرا سوسائٹی اور STEP شامل ہیں۔ 

پی ایس ڈی ایف پہچان پروگرام کے شرکا کو  بیوٹی اینڈ گرومنگ ، کلنری آرٹس، پرفارمنگ آرٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹل فری لانسنگ اور ہینڈی کرافٹس کے شعبوں کے ہنر سکھائے گئے  ہیں ۔

 اس پروگرام میں ہنرمندی کی تربیت کے ساتھ ساتھ، شرکاء کو ماہانہ وظیفہ، سفری الاؤنس، پروفیشنل ٹول کٹس اور نادرا ور PSER رجسٹریشن میں معاونت  جیسی جامع سہولیات بھی دی گئیں، تاکہ خواجہ سرا طویل عرصے سے محروم باعزت شناخت اور مواقع کے ساتھ ورک فورس کا حصہ بن سکیں۔

پی ایس ڈی ایف کے سی ای او احمد خان نے پروگرام کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت عرصے تک خواجہ سرا افراد ان مواقع سے محروم رہے ہیں جنہیں باقی لوگ غیر اہم سمجھتے ہیں۔‘پہچان’کے ذریعے پی ایس ڈی ایف صرف تربیت نہیں دے رہا  بلکہ عزت، کیریئر اور پنجاب کی معیشت میں شمولیت کے دروازے کھول رہے ہیں۔’’

بطور پنجاب کا پہلا خصوصی اسکلز پروگرام برائے خواجہ سرا کمیونٹی، پہچان محض تربیت نہیں بلکہ شمولیتی معاشی ترقی کا ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف SDG 8 (باوقار روزگار) اور SDG 10 (عدم مساوات میں کمی) سے ہم آہنگ ہے۔ یہ پی ایس ڈی ایف کے اس مشن کی تجدید ہے کہ ایسی معیشت تعمیر کی جائے جہاں کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔

Advertisement
بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

  • 4 گھنٹے قبل
سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

  • 4 گھنٹے قبل
عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

  • 4 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

  • 6 گھنٹے قبل
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

  • 5 گھنٹے قبل
متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • 4 گھنٹے قبل
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

  • 5 گھنٹے قبل
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی  رہائی کی ویڈیو جاری کردی

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کردی

  • 7 گھنٹے قبل
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement