Advertisement
پاکستان

بھارت نے سفارتی ذرائع سے فلڈ سے آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے،دفتر خارجہ

اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 11 hours ago پر Sep 5th 2025, 6:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت نے سفارتی ذرائع سے فلڈ سے آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے سفارتی ذرائع سے پاکستان کو فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے۔ بھارت نے پاکستان کو  سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔

میڈیا بریفینگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنا بند کرنا چاہے، جرمنی کو پاکستان میں موجود افغان شہریوں کے جرمنی جانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں اس وقت موجود ہے، پاکستان اپنی سرزمین اور لوگوں کا تحفظ کرنا جانتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ  پاکستان نے حال ہی میں دہشت گردوں کے خلاف سرحدی علاقوں میں آپریشن کیا ہے، اپنی سرزمین اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان نے یہ آپریشن کیا ہے، افغانستان کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنا چاہیے۔

شفقت علی خان نے مزید کہا کہ پاکستان، اسرائیل کی جانب سے خان یونس میں حملوں کی شدید مزمت کرتا ہے، اسرائیل نے حملوں میں ہسپتالوں اور صحافیوں کو نشانہ بنایا، اسرائیل مسلسل انسانی حقوق کی پامالیاں کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم نے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کیا جہاں وزیر اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی اور کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے چین کے وکٹری ڈے کی عسکری پریڈ میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار نے آرمینائی وزیر خارجہ سے مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا، اعلامیے کے تحت دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کیا، 

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے افغانستان کے مسئلے کو ایس سی او میں اجاگر کیا ، وزیر اعظم نے افغانستان کے ساتھ باہمی بات چیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے روس، آذربائیجان اور ایران کے صدور کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، ایرانی صدر سے ملاقات میں پاکستان نے ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے عزم کو دہرایا۔ 

Advertisement
بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

  • 7 hours ago
حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی  رہائی کی ویڈیو جاری کردی

حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی ویڈیو جاری کردی

  • 10 hours ago
وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

وزیر اعظم شہباز شریف اکتوبر کے دوسرے ہفتے جاپان کے سرکاری دورہ پر روانہ ہونگے

  • 10 hours ago
خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

خیبرپختونخوا میں حکومت کا وجود ہی بے معنی ہوچکا ہے: مولانا فضل الرحمان

  • 7 hours ago
عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر حکومت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا

  • 10 hours ago
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط: 6 اہم عدالتی معاملات پر وضاحت طلب

  • 8 hours ago
بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

بھارت اور روس کو چین کے قریب ہوتے دیکھ کر افسوس ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

  • 7 hours ago
متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

متاثرین کا اعتماد بحال، ریلیف کی بروقت فراہمی ہماری بڑی کامیابی ہے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • 7 hours ago
سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

سیلاب کے اثرات لاہور کی منڈیوں میں، سبزیاں، پھل اور مرغی کا گوشت شدید مہنگا

  • 8 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر اور امام مسجد اقصیٰ کی ملاقات

  • 8 hours ago
فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

فیروز خان ہر وقت ہیرو بننے کی کوشش کرتے ہیں، اداکاری پیچھے رہ جاتی ہے: عتیقہ اوڈھو

  • 8 hours ago
سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

سہ ملکی ٹی20 سیریز: افغانستان کا 171 رنز کا ہدف، یو اے ای کی بیٹنگ جاری

  • 7 hours ago
Advertisement