Advertisement
پاکستان

اسرائیل کیجانب سےوزیر اعظم عمران خان کا فون ہیک ہونے کا انکشاف

اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر کے زریعے وزیر اعظم عمران خان کے زیر استعمال موبائل فون نمبر ہیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 20th 2021, 8:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سمیت دنیا کے16 اداروں نے مشترکہ تحقیقات کے بعد بتایا کہ اسرائیلی کمپنی این ایس او کے فون ہیکنگ سافٹ ویئر سے دنیا کے کم سے کم 50 ہزار شخصیات کے فون نمبرز ہیک کیے گئے ہیں۔

ہیک ہونے والے فون نمبروں کا اندراج آذربائیجان، بحرین، ہنگری، بھارت، قازقستان، میکسیکو، مراکش، روانڈا ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کیا گیا۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس ملک کا کونسا نمبر داخل کیا۔

مذکورہ سافٹ ویئر کم سے کم50ہزار موبائل فونز پر واٹس ایپ کی مدد سے بھیجا گیا۔ فہرست میں شامل تمام نمبرز کو ہیک نہیں کیا گیا۔

مقتول صحافی جمال خاشقجی کی بیوی کا ٹیلی فون نمبر بھی فہرست میں شامل ہے۔ جمال خاشقجی کو2018 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

میکسیکو کے ایک فری لانسر صحافی کا فون نمبر بھی اس فہرست میں شامل ہے جس کو قتل کردیا گیا تھا اور اس جائے وقوعہ سے اس کا موبائل نہیں ملا تھا۔ تاہم اس بات کا علم نہیں ہوسکا کہ اس کی جاسوسی کی جا رہی تھی یا نہیں۔

اس فہرست سربراہان مملکت، وزرائے اعظم، عرب شاہی خاندانوں کے اراکین ،سفارت کاروں، سیاستدانوں، سماجی  کارکنوں اور کاروباری شخصیات کے بھی نمبر ہیں۔

چالیس سے زائد سینئر صحافی ، اپوزیشن رہنماؤں ، سرکاری عہدیداروں اور انسانی حقوق کارکنوں سمیت بھارت کے300 ٹیلیفون نمبر اس میں شامل ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز جیسے بڑے میڈیا ہاؤس کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ششیرگپتا ، انڈیا ٹوڈے، نیٹ ورک 18، دی ہندو اور انڈین ایکسپریس جیسے بڑے میڈیا ہاؤسز کے سینئر صحافیوں کے نمبرشامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سافٹ ویئر واٹس ایپ پر لینک بھیج کر انسٹال کیا جاتا ہے۔ ایک بار انسٹال ہونے کے بعد  ٹارگٹ کے موبائل میں موجود تمام ڈیٹا چرایا جاسکتا ہے۔ موبائل کا مائیکروفون اور کیمرا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ای میل، میسجز، واٹس ایپ میسج اور تصاویر سمیت آواز اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا سکتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی ہیکنگ سافٹ ویئر عمران خان کےخلاف بھی استعمال ہوا ہے۔سافٹ ویئراس وقت استعمال ہواتب عمران خان وزیراعظم نہیں تھے، ریکارڈ کے مطابق مختلف نمبرز میں ایک نمبر وزیراعظم عمران خان  کے زیراستعمال تھا.

دوسری جانب اسرائیلی سوفٹ ویئر سے بھارتی اپوزیشن لیڈروں کی جاسوسی پر انڈیا میں کھبلی مچ گئی ہے اور مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سوفٹ ویئر کی مدد سے جاسوسی کے انکشاف پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور ٹوئٹ کیا کہ وہ آپ کے فون پر سب کچھ پڑھ رہے ہیں۔

اسرائیلی کمپنی کے تیار کردہ جاسوسی کرنے والے سافٹ ویئر کی مدد صحافیوں، سیاستدانوں، کاروباری شخصیات، سفرا اور سماجی کارکنوں سمیت50ہزار افراد کی جاسوسی کی گئی۔

ایجنسی فرانس پریس، وال اسٹریٹ جرنل، سی این این، نیو یارک ٹائمز، الجزیرہ، فرانس 24، ریڈیو فری یورپ ، میڈیا پارٹ، ایل پاس، ایسوسی ایٹڈ پریس ، لی مونڈے ، بلومبرگ ، دی اکنامسٹ ، رائٹرز اور وائس آف امریکہ کے ساتھ کام کرنے والوں سمیت متعدد بھارتی صحافیوں کے فون بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

Advertisement
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 دن قبل
Advertisement