Advertisement

برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم کر دی گئیں

لندن : برطانیہ میں کورونا پابندیاں ختم کر دی گئیں جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد خوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 20th 2021, 5:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اتوار  کی رات  چہرے  پر  ماسک لگانے اور گھر سے کام کرنے  کے قوانین پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ برطانیہ کو لاک ڈاؤن سے نکالنے کا یہ صحیح وقت ہے، اگر ہم اب بھی یہ نہ کر سکے تو ہم اپنے آپ سے پوچھ رہے ہوں گے کہ کیا ہم کبھی اس سے باہر آ سکیں گے۔  ہم نے احتیاط پھر بھی کرنا ہے ، ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ یہ  وائرس اب  بھی موجود ہے اور کیسز بھی بڑھ رہےہیں ، ہم ڈیلٹا کے مختلف  اقسام بھی سامنے آرہی ہیں ۔  

برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا پابندیاں ختم ہونے کے اعلان کے بعد منچلوں کی بڑی تعداد مانچسٹر سٹی سینٹر پہنچ گئی، جبکہ نائٹ کلبس اور ریسٹورنٹس کے باہر بھی نوجوانوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔  نوجوانوں کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق بعض مقامات پر فیس ماسک کی پابندی کرنا ہو گی تاہم قانون کے مطابق یہ لازمی نہیں ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم، وزیر صحت اور چانسلر آئسولیشن میں ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔کچھ سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز جو ابھی روزانہ 50 ہزار تک ہیں، آگے جا کر 2 لاکھ روزانہ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ برطانیہ میں  اموات اور ہسپتال میں داخل    مریضوں کی شرح  پہلے کی نسبت بہت کم ہے ، جس کی  وجہ ملک میں تیز رفتار ویکسی نیشن پروگرام ہے  جس کے تحت تقریبا 70  فی صدآبادی کو ویکسین کے دو ڈوزز  لگائی جاچکی ہیں ۔

برطانیہ میں  کورونا سے 129،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں  ، کورونا متاثرہ ممالک کی فہرست میں برطانیہ ساتویں نمبر پر ہے ۔

Advertisement
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 دن قبل
Advertisement