پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں


خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس سے کئی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔
علی الصبح موسلادھار بارش کے دوران شاہین کالونی، ورسک روڈ، ریگی بالا، ناصر باغ، جی ٹی روڈ، اشرف روڈ، کوہاٹی اور دیگر علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، اور کئی مکانات اور دکانیں متاثر ہو گئیں۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش چِراٹ میں 165 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ پشاور شہر میں 41 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 35 ملی میٹر بارش ہوئی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل اسفندیار خٹک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کر کے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی ہدایت پر 50 سے زائد ڈی واٹرنگ پمپس مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں، اور مشینری متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے مسلسل مصروفِ عمل ہے۔
اسفندیار خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو پانی کی نکاسی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور ریسکیو آپریشنز کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان
ماہرین کے مطابق بارشوں کا سلسلہ صوبے بھر میں 3 سے 4 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے مزید علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 2 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 2 گھنٹے قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کی بحرینی چیف آف اسٹاف ڈیفنس فورس سے ملاقات،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان مائنز اینڈ منرلز ایکٹ: وزیراعلیٰ نے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- 4 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 2 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: افغانستان کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل