خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی
مجھے بہت تکلیف ہے کہ یہ بیان میرے منہ سے نکلا لیکن یہ الفاظ میرے منہ سے بہت تکلیف میں نکلے، میری صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں،عظمی بخاری


لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خواتین کے لباس سے متعلق کیے گئے نامناسب تبصرے پر غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے خواتین کےلباس کے متعلق نامناسب بیان پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک عورت ہیں اور سمجھ سکتی ہیں کہ خواتین کو لباس سے متعلق کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میرے منہ سے ایسی بات نکلی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہے کہ یہ بیان میرے منہ سے نکلا لیکن یہ الفاظ میرے منہ سے بہت تکلیف میں نکلے، میری صورتحال سمجھنے کی کوشش کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ کیا مریم نواز کسی کی ماں یا بہن نہیں ہیں؟عظمیٰ بخاری نے کہا میں بھی کسی کی ماں ہوں لیکن جو سر کے بالوں سے پیر کے ناخن تک ٹرولنگ ہمیں برداشت کرنا پڑتی ہے تو ایک صبر ہے جو کبھی کبھی ختم ہوجاتا ہے۔
ان کا کہناتھا (ن) لیگ کی خواتین کے خلاف باقاعدہ مہم ہوتی ہے، مریم نواز کے کپڑوں پر اور ان کے خلاف استعمال کیے جانے والے الفاظ نہایت ہی غلط ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی مریم نواز کشتی پر سوار ہوکر شاہدرہ کے دورے پر گئیں ، اس پر لوگوں نے ٹرولنگ کی اور ایک مہم چلائی، مریم نواز پنجاب کے لیے کیا کررہی ہیں اور انہوں نے اب تک کیا کیا، اس پر بات کیوں نہیں ہوتی؟ ہمیشہ خواتین کے کپڑوں پر بات کرنا ضروری ہے؟
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں خواتین کے لباس سے متعلق بات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو مریم نواز کے لباس پر تنقید کرتے ہیں وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں جن کی اپنی امیاں کپڑے پہننا ہی مناسب نہیں سمجھتیں‘۔

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 6 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 5 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 6 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 2 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل