سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، نےڈیلٹا وائرس اور عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر این سی او سی کے نوٹیفیکشن کے مطابق سپیشل ایس او پیز جاری کر د یئے۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہناتھا کہ ڈیلٹا وائرس اور عیدالاضحٰی کے پیشِ نظر این سی او سی کے نوٹی فکیشن کے مطابق سپیشل ایس او پیز جاری کر د یئے، آگاہی ویک برائے کورونا ایس او پیز اور ویکسی نیشن" کا دورانیہ 25جولائی تک بڑھا دیا گیا،صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیاگیا،این سی او سی کے نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف سیکٹرز کے لیے سپیشل ایس او پیز جاری کردیں گئیں ہیں۔
سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ سیاحتی مراکز کے لئےسپیشل ایس او پیز جاری کئے گئےہیں,صرف ویکسی نیٹد افراد کو بین الصوبائی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہو گی، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلز میں بوکنگ نہیں کی جا سکے گی،سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر سیاحوں کی خصوصی تصدیق کی جائے،ہوٹلز میں ڈائننگ کے لئے 50 ٪ گنجائش کےاصول پر عمل کیا جائے گا۔
ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئےسپیشل ایس او پیزجاری کئے گئے ہیں,تما م اقسام کی ٹرانسپورٹ سروسز صرف 70٪ گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی پابند ہوں گی،شاپنگ مالز اورکاروباری مراکز کے لئےسپیشل ایس او پیزجاری کئے گئے ہیں,مارکیٹس اور شاپنگ مالز تفویض کردہ اوقات میں ہی کام کریں گے،مارکیٹس اور کاروباری مراکز میں رش اور ہجوم کسی صورت نہ ہونے دیں ۔
سیکرٹری سارہ اسلم کا کہناتھا کہ صرف فارمیسیز، میڈیکل فیسیلیٹز،پٹرول پمپ، ویکسینیشن سینٹرز،ڈیری شاپس، تندور، ٹیک اویز اور ڈلیوری سروسز کو 24/7کام کرنے کی اجازت ہو گی، شادی ہالز، جمز ، ہوٹلز کے لئےسپیشل ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں,ان ڈور شادی ہالز میں 200 جبکہ آوٹ ڈور شادی ہالز میں 400 افراد کی گنجائش کے ساتھ شادی کی تقریب کی اجازت ہو گی،شادی کی تقریبات میں شامل افراد کا مکمل طور پر ویکسی نیٹد ہونا یقینی بنائیں۔
شادی ہال کےسٹاف اور مہمانوں کی رینڈم چیکنگ بھی کی جائےگی، انڈور ڈائننگ ا ور دیگر انڈور سرگرمیوں میں صرف و یکسی نیٹد افراد ہی حصہ لے سکتے ہیں،تفریحی مقامات،سوئمنگ پولز کے لئےسپیشل ایس او پیز جاری کئے ہیں,صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق تمام تفریحی پارکس اور سوئمنگ پولز 50 ٪ گنجائش کے ساتھ کام کریں گے، تمام شہری گھر سے نکلتے وقت اور خصوصاً رش والی جگہوں پر ماسک پہننے کو یقینی بنائیں گے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 days ago


