بھمبر : وزیراعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انسانوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا جو ملک اپنے پیر پر کھڑا نہیں ہوتا اس کی عزت نہیں ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آپ جسے ووٹ ڈال رہے ہیں کیا اس جماعت کا لیڈر سچا اور ایماندار ہے؟ ان کا کہنا تھاکہ میں کسی جج کو فون کر کے نہیں کہتا ہے تین نہیں پانچ سال سزا دو، کس سے ڈر رہے ہو، یہاں عدالتیں آزاد ہیں، ہمارے وزیر بھی جیل میں ہیں، اگر ہم نیب کو کنٹرول کرتے تو اپنے وزیر جیل میں نہیں ڈالتے۔
وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کو عمران خان کنٹرول نہیں کرتا، جب عدالتیں آزاد ہیں تو یہ ملک سے بھاگے ہوئےکیوں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ’ہم ظلم اورپرانے نظام کےخلاف جہادکر رہےہیں، عوام کی طاقت سے مافیا کو شکست دوں گا اور نیاپاکستان بناکر دکھاؤں گا، کپتان کو مقابلہ کرنا آتا ہے، آنے والے دنوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھیں گے ۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کی مخالفین بھی عزت کرتے تھے، ہم نے عظیم قوم بننا ہے خود کو بھی بدلنا ہے اور ملک کو بھی بدلنا ہے، ہمیں سچ بولنا ہے، امانت دار ہونا ہے، سچے اور انصاف کرنے والے شخص کی عزت ہوتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 days ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 days ago


