Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا افغان سفیر کی بیٹی کو مبینہ اغوا کرنے والے ملزموں کو 48 گھنٹوں میں پکڑنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیااور48 گھنٹوں میں ملزموں کو پکڑنے کا حکم دیدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 18th 2021, 12:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا پر وزیر اعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے رابطہ کیااور ہدایت کی کہ افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاپ پروریٹی پر واقعے کی تحقیقات کرنی چاہئیں۔ معاملے کی حقیقت کو سامنے لائیں اور مجرموں کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کریں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ معاملے کی مکمل تحقیقات اور اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس افغان سفیر کی بیٹی اور لواحقین سے مستقل رابطے میں ہے۔

قبل ازیں دفتر خارجہ کے ترجمان نے افغان سفیر کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر ردعمل جاری کیاتھا،دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ افغان سفارت خانے نے گزشتہ روز افغان سفیر کی بیٹی کے گمشدہ ہونے کے حوالے سے اطلاع دی۔دفتر کارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان سفارت خانے نے بتایا افغان سفیر کی بیٹی پر گاڑی چلاتے ہوئے حملہ ہوا اور اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، واقعہ کی اطلاع کے بعد اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ، سیکیورٹی ادارے افغان سفیر اورخاندان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں، افغان سفیر اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے واقعہ میں ملوث ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سرگرم ہیں، پاکستان میں سفارتی مشن، سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، اس قسم کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 11 گھنٹے قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
Advertisement