کوئٹہ:خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
گرفتار لیکچرار نے 2024ء میں ریلوے سٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے


سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گرد گروہ کا سہولت کار یونیورسٹی کا استاد گرفتار کر لیا۔
11 اگست کو کوئٹہ میں ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر بلوچستان کی یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو پکڑا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے نکلا ہے۔ گرفتار لیکچرار نے 2024ء میں ریلوے سٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں دہشت گردوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا ہے۔
بلوچستان کی ایک یونیورسٹی کا استاد 14 اگست کو دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا، فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑے پیمانے پر تباہی ٹل گئی۔
بیوٹم یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ مجھے حربیار کی طرف سے اہداف بتائے جاتے تھے۔ ہم دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کا استعمال کرتے تھے، دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کی تھی۔
لیکچرار نے یہ بھی کہا کہ ریاست نے ہمیں سب کچھ دیا ہے، ریاست نے عزت اور وقار دیا، میں نے ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا تھا کہ بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کو جیل میں رکھنے میں پی ٹی آئی قیادت کامیاب ہو گئی: فیصل واوڈا
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں
- 2 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

عدالتی مداخلت پر جج کو 24 گھنٹوں میں شکایت کا پابند بنانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،سیلاب متاثرین کو رقوم کی آن لائن ادائیگی کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا
- 5 گھنٹے قبل

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل