صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،سیلاب متاثرین کو رقوم کی آن لائن ادائیگی کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا
ایپ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ان کی تباہ شدہ املاک کے معاوضے براہ راست اور آن لائن ادا کئے جائیں گے۔


پشاور: خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے، حکومت نے سیلاب متاثرین کو نقصانات کے معاوضوں کو صاف اور شفاف بنانے کے خصوصی ایپ کا اجرا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا باضابطہ اجرا کیا، ڈیجیٹل ڈیزاسٹر کمپنسیشن مینجمنٹ کے نام سے ایپ کو خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ نے ہنگامی طور پر تیار کیا ہے۔
اس سسٹم کو صوبائی حکومت کے مرکزی سروس ڈلیوری ایپ دستک کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے،جس کے ذریعے سیلاب متاثرین کو ان کی تباہ شدہ املاک کے معاوضے براہ راست اور آن لائن ادا کئے جائیں گے۔
اس آن لائن سسٹم کے ذریعے متاثرین اپنی املاک کے نقصانات کی تفصیلات خود بھی اپ لوڈ کر کے معاوضہ کلیم کر سکیں گے، یہ ایپ مکمل شفاف اور خود کار میکنزم پر مشتمل ہے جس سے متاثرین کو بروقت اور شفاف طریقے سے معاوضے کی فراہمی ممکن ہو گی۔
وزیراعلیٰ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا کہ گیا کہ اس ایپ میں جیو ٹیگنگ کی سہولت کی وجہ سے غلط معلومات کی فراہمی سے کلیم ممکن نہیں ہو گا، ایپ کے ذریعے نقصانات اور معاوضوں کی ویری فکیشن بھی خودکار طریقے سے کی جائے گی۔
بریفینگ میں مزید بتایا گیا کہ ایک مکمل طور پر پیپر لیس اور کیش لیس سسٹم ہے جس کے تحت معاوضوں کی آن لائن ادائیگی کی جائے گی، جس میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کے لیے ڈیش بورڈ پر نقصانات اور معاوضوں کی ادائیگی کی مکمل تفصیلات دستیاب ہوں گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیلاب زدگان کو معاوضوں کی براہ راست ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کا اجرا ایک اہم اقدام ہے، مختصر وقت میں یہ ایپ تیار کرنے پر متعلقہ حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف متاثرین کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہوگی بلکہ اس پورے عمل میں شفافیت بھی یقینی ہوگی، متاثرین کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
- 25 منٹ قبل

عدالتی مداخلت پر جج کو 24 گھنٹوں میں شکایت کا پابند بنانے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 4 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) نے رانا ثنااللہ کو سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت
- 23 منٹ قبل

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ
- 28 منٹ قبل

عمران خان کو جیل میں رکھنے میں پی ٹی آئی قیادت کامیاب ہو گئی: فیصل واوڈا
- 30 منٹ قبل

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کا انفرااسٹرکچر جلد جاپانی معیار تک پہنچائیں گے، مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل