پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ، "یہ لوگ نعرہ لگاتے تھے کہ سب چور ہیں، سب بے ایمان ہیں


سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پارٹی چیئرمین عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے کردار ادا کیا اور اب اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ، "یہ لوگ نعرہ لگاتے تھے کہ سب چور ہیں، سب بے ایمان ہیں، لیکن آج کے پی میں سینیٹ نشستوں پر جو نورا کشتی ہوئی، وہ سب کے سامنے ہے۔"
انہوں نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے کہا، "ان کا چہرہ دیکھا کریں، یہ ہمارے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔"
فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کے اس بیان کی تائید کی کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری فنڈز کا 10 فیصد حصہ مبینہ طور پر مسلح گروہوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ صرف ایک صوبے کی بات نہیں، اگر تمام صوبوں کے فنڈز کی چھان بین کی جائے تو بہت بڑا اسکینڈل سامنے آ سکتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "جو صوبے ناکام ہوتے ہیں، وہاں ایسی ہی تباہی دیکھنے کو ملتی ہے۔"
ملکی سلامتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا، "فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج ملک کو بچاتی رہے گی۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن نہ صرف رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہوگا۔ جو بھی اس تسلسل میں رکاوٹ بنے گا، چاہے وہ کتنا ہی بڑا ہو، رگڑ دیا جائے گا۔"

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں
- 2 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

عدالتی مداخلت پر جج کو 24 گھنٹوں میں شکایت کا پابند بنانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،سیلاب متاثرین کو رقوم کی آن لائن ادائیگی کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کا انفرااسٹرکچر جلد جاپانی معیار تک پہنچائیں گے، مریم نواز
- 7 گھنٹے قبل