اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار
پاکستان نے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی تو اقوامِ متحدہ فوری طور پر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے


اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پاکستان اور بھارت میں حالیہ سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں میں سے کسی بھی ملک نے باضابطہ طور پر مدد کی درخواست کی تو اقوامِ متحدہ فوری طور پر امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہہ یہ وقت متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، اور ضرورت پڑنے پر اقوامِ متحدہ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون کرے گا۔
حالیہ دنوں پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہوئی ہے۔ صرف خیبرپختونخوا میں دو دن کے دوران 323 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 657 ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ 2022 میں بھی گوتیریس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سندھ و بلوچستان سمیت شدید متاثرہ علاقوں میں تباہی کا خود جائزہ لیا تھا۔
ادھر ویٹی کن سٹی سے بھی ہمدردی اور دعاؤں کا پیغام آیا ہے۔ پوپ لیو چہار دہم نے اتوار کو متاثرین کےلیے خصوصی دعا کی اور کہا کہ وہ پاکستان، بھارت اور نیپال کے عوام کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں جو بارشوں اور سیلاب کی آفت سے دوچار ہیں۔ پوپ نے کہا کہ ان کی دعائیں ان تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جو دکھ اور مشکلات سے گزر رہے ہیں۔

زیلنسکی، ٹرمپ ملاقات سے پہلے روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے لیے فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ گیا: ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

عدالتی مداخلت پر جج کو 24 گھنٹوں میں شکایت کا پابند بنانے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے جاری ہے جلد جاپان کے برابر آجائیں گے، مریم نواز
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان کو جیل میں رکھنے میں پی ٹی آئی قیادت کامیاب ہو گئی: فیصل واوڈا
- 2 گھنٹے قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کےکھلاڑیوں کیلئے10لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،سیلاب متاثرین کو رقوم کی آن لائن ادائیگی کے لئے خصوصی ایپ کا اجرا
- 5 گھنٹے قبل

تلنگانہ: جلوس میں ہندو دیوتا کی مورتی ہائی ٹینشن تار سے ٹکرا گئی، 11 افراد ہلاک،متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث اسکولوں میں چار روزہ تعطیلات کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

جے شنکر کا وانگ یی سے مطالبہ: مثبت تعلقات کے لیے سرحدی افواج ہٹائی جائیں
- 2 گھنٹے قبل

روس، یوکرین دونوں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امن کا موقع موجود ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب متاثرین کی مدد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاوضوں کی جلد ادائیگی کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل