خطے کی صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں، افغان امن عمل میں سنجیدگی سے کرداراداکررہے ہیں : میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی : پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے میجر جنرل بابر افتخار نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خطے کی صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہیں، افغان امن عمل میں سنجیدگی سے کرداراداکررہے ہیں،افغانستان میں بدامنی کااثرپاکستان پرپڑےگا، پاکستان کاامن افغانستان کے امن سے جڑاہے۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے سلیپرسیل دوبارہ فعال ہونے کاخدشہ ہے،حالیہ دہشتگرد ی کے واقعات اسی جانب اشارہ کرتے ہیں،پاکستان میں بھی دہشتگردوں کے سلیپر سیلز دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر تیاری کر رکھی ہے، افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے اپنا کردار سنجیدگی سے ادا کررہے ہیں ، پاکستان نے افغانستان میں امن عمل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی،ہم نے دہشتگردی کی طویل جنگ لڑی، اس میں بے مثال کامیابیاں ملیں،ہم اپنی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے, پاک افغان بارڈر پر 90فیصد باڑ لگاچکے ہیں، مستقبل میں پیدا ہونے والے حالات کیلئے ہم نے بہت تیاری کی ہے۔
ا ن کا کہناتھا کہ افغانستان میں بدامنی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا،بلوچستان میں شدت پسند گروپوں کو بھی تقویت مل سکتی ہے،پاک افغان بارڈر پر تمام غیر قانونی پوائنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے،قبائلی اضلاع میں پولیس اور لیویز کی تربیت کی نگرانی فوج کر رہی ہے،بارڈر پر جدید بائیومیٹرک سسٹم کی تنصیب بھی کی گئی ہے،ایف سی کی استعداد کار میں بھی بے مثال اضافہ ہوا ہے،ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں،خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں 150 سے زائد دہشتگردی کے واقعات ہو چکے ہیں ۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 20 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل


