ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 43 میڈیکل کالجوں کے 5692 امیدواروں نے ایم بی بی ایس جبکہ17 ڈینٹل کالجوں کے 983 امیدواروں نے فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس کا امتحان دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس میں 4708 امیدوار پاس، 971 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 82.90 فیصد رہا۔
ایم بی بی ایس میں پہلی پوزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی فاطمہ منیر نے لی جنھوں نے 539/600 نمبر حاصل کیے۔ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی رباب شبیر نے 538 نمبر لیکر دوسری جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سعد الرحمن نے 532 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77 فیصد رہا تھا۔
دوسری جانب بی ڈی ایس میں 583 امیدوار پاس، 393 فیل ہوئے۔ بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 59.86 فیصد رہا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بی ڈی ایس میں پہلی پوزیشن ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی راحین پاشا نے حاصل کی۔ راحین پاشا نے 618/700 نمبر حاصل کیے۔ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کی اجالا مہدی نے 598 نمبر لیکر دوسری جبکہ ایف ایم ایچ ڈینٹل کالج لاہور کی ملیحہ ضمیر نے 597 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانات 31 اگست سے شروع ہوں گے۔
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- a day ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 days ago


