اگر روس سنجیدہ طور پر آمادگی ظاہر کرے تو یوکرین جنگ بندی کے لیے تیار ہے، صدر ولودیمیر زیلنسکی


یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے، یوکرین نے روس پر ایک بڑا ڈرون حملہ کیا ہے جس میں آئل ریفائنری، فوجی اڈے اور الیکٹرانکس فیکٹری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر نووکوئبی شیوسک میں واقع ایک آئل ریفائنری پر یوکرینی ڈرون حملے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ آئل ریفائنری میں دھماکے کے بعد کئی کلومیٹر تک دھوئیں کے بادل پھیل گئے۔
یوکرینی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ڈرونز نے ایک اہم ائیر بیس اور الیکٹرانکس فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا ہے، جن کا تعلق روسی دفاعی نظام سے ہے۔
جوابی طور پر روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اُن کی فورسز نے یوکرین کے ”ڈرون کنٹرول پوائنٹس“ کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے اور کئی ڈرونز کو فضاء میں ہی مار گرایا گیا ہے۔ روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شہری علاقوں کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔
ایک طرف یوکرین کے حملے جاری ہیں تو دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک مرتبہ پھر روس کو امن مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس سنجیدہ طور پر آمادگی ظاہر کرے تو یوکرین جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے روسی حملوں کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ رہائشی عمارتوں، کاروباری مراکز اور ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا، جن کا کوئی فوجی مقصد نہیں تھا۔
صدر زیلنسکی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی حملوں کی مذمت کرے اور جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے، تاکہ مشرقی یورپ میں جاری خونریزی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 6 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 6 گھنٹے قبل

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 8 گھنٹے قبل

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 6 گھنٹے قبل

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 6 گھنٹے قبل