Advertisement
پاکستان

عیدپر احتیاط کی ضرورت ، اسد عمر کی عوام سے ایس اوپیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل

اسلام آباد: وفاقی وزیر و سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی ٰ پر احتیاط کی شدید ضرورت ہے ، عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں اور ویکسین لگوائیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 17th 2021, 3:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر  نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ  میں  کہا ہے کہ عید الاضحی ٰ کے موقع پر بے تحاشہ احتیاط کی ضرورت ہے ،کورونا نے پورے خطے میں تباہی  پھیلائی  ہوئی ہے ،  ملک میں کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ۔ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلتی ہے  ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو کورونا کا خطرہ 7گنا زیادہ ہوتا ہے تاہم  ویکسین سے خطرہ کم ہوسکتا ہے ۔۔   کورونا سے بچنے کا واحد حل ایس اوپیز پر عمل درآمد  ہے ، عوام سے گزارش ہے جلد از جلد ویکسین لگوائیں  ۔اسد عمر نے مزید  کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی عید کی چھٹیوں کے دنوں میں سیاحتی مقامات پر نہ جائیں ، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی ہے تو آپ کو تفریحی مقامات پر روکاجائے گا ۔

اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز اور  عید الاضحی کی تعطیلات میں لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا  تاہم انہوں نے ویکسی نیشن اور ایس اوپیز پر عمل کرنے پر زور دیا ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2کروڑ 21 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے ، ایک دن میں ویکسین لگوانے کی تعداد 5لاکھ سے زیادہ ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ روزانہ2500 کے قریب کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور کراچی میں مثبت کیسز کی شرح میں 20 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے عوام سے ماسک پہننے اور ہجوم میں نہ جانے کی اپیل کردی ۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید31فراد چل بسے جبکہ2327 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد22 ہزار720ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ83ہزار719ہوگئی ہے ۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک بار پر6.17فیصد  ہو گئی ہے۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 3 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 3 days ago
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 4 days ago
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 3 days ago
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 4 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 3 days ago
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 4 days ago
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 4 days ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 2 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 3 days ago
Advertisement