مودی سرکار نے گھٹنے ٹیک دئیے،ٹرمپ کی دھمکی کے بعد روس سے تیل کی خریداری بند کردی
امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی۔


نئی دہلی: انتہا پسند مودی سرکار نے ٹرمپ کی دھمکی کے آگئے گھٹنے ٹیک دئیے، امریکی صدرکی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری روک دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 بھارتی آئل ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری گزشتہ ہفتے روکی۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی سرکاری ریفائنری، انڈین آئل کارپوریشن(آئی سی او) جو ملک کی 20 میں سے 10 ریفائنریز چلاتی ہے، ان کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے روسی تیل کی خریداری روک دی ہے۔
اس کے علاوہ ہندستان پیٹرولیم، بھارت پیٹرولیم اور منگلور ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز جیسے دیگر سرکاری اداروں نے بھی یہی راستہ اپنایا ہے۔
تاہم دوسری جانب بھارتی آئل ریفائنریز اور وزارت توانائی نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جبکہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی، گزشتہ روز ٹرمپ نے روس سے اسحلہ اور توانائی خریدنے کے باعث بھارت پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف اور اضافی پینلٹی کا اعلان کیا تھا۔
آج اپنے بیان میں ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا پاکستان کے تیل ذخائر بڑھانے کے لیے اقدام کرے گا، شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو فروخت کرے۔

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 21 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 20 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 17 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 21 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 20 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 16 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- ایک دن قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 21 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 18 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

.jpg&w=3840&q=75)








