بیروت: لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے جبکہ یہ فیصلہ صدر مائیکل اون سے طویل مشاورت کے بعد کیا گیا ہے، وہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت بنانے میں ناکام رہے تھے۔
لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ روز 24 وزرا پر مبنی کابینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں صدر مائیکل اون کی پارٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع سمیت 8 وزارتیں دی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی کابینہ بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
یاد رہے لبنان میں 2019 سے معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث ملک گیر احتجاج بھی کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری اکتوبر 2019 میں مستعفیٰ ہوگئے تھے تاہم گزشتہ سال ہی لبنانی صدر نے انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا اور ملکی مفاد کی خاطر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تاہم اس بار وہ حکومت بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
لبنانی وزیراعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت بنانے سے پیچھے ہٹ رہا ہوں کیوں کہ صدر اون آئین میں کچھ ترامیم کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ اس بار ہمارے درمیان اتفاق نہیں ہوسکے گا، اللہ ہی اس ملک کی حفاظت فرمائے۔
واضح رہے گزشتہ سال سعد الحریری کو دوبارہ وزیراعظم بنانے کے بعد سے ہی لبنان کی سیاست میں ہلچل پائی جاتی ہے جب کہ یورپی یونین نے سیاسی ڈیڈلاک برقرار رہنے کی صورت میں لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں۔
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 3 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 4 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 دن قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 4 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 3 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

