Advertisement
پاکستان

محکمہ موسمیات نے موسم کے متعلق اہم خبر سنا دی

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،لاہور،اسلام آباد،کراچی،تونسہ شریف،ملتان اور مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 16th 2021, 7:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان  ہے جبکہ رواں ہفتے لاہور میں موسم خوشگواررہنےکی پیش گوئی بھی کی گئی ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصدریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  اسلام آباد،کراچی،تونسہ شریف اور ملتان میں بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ شہر قائدکا موسم گرم اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، رات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ریکارڈ ہوئی،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔ملتان میں بھی  بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیںٹی گریڈ تک جانے کا امکان کا ہے۔ 

دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی  ہے کہ مون سون کے موسم میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر  پر عمل کریں، خاص طور پر بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں ہر گز نہ جمع ہونےدیں۔  شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں کیونکہ صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

Advertisement
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement