Advertisement
پاکستان

پاکستان کاعراق میں آتشزدگی کے المناک واقعےپرگہرے افسوس کااظہار

اسلام آباد: پاکستان نے عراقی شہر ناصریہ میں ہسپتال میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 16th 2021, 4:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے واقعہ میں کئی قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمیوں پر عراقی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادرانہ ملک عراق کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی شہر ناصریہ کےاسپتال کے کورونا وارڈ میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں 92افراد جھلس کر ہلاک  جبکہ 100سے زائد  زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری طور پر ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ کورونا  وارڈ میں آتشزدگی کی وجہ کیا ہے لیکن  ابتدائی اطلاعات  کے مطابق آگ  آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے سےلگی ہے۔

حکام کے مطابق اس ہسپتال  میں یہ نیا وارڈ صرف تین ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا جس میں 70 بیڈز  کی گنجائش تھی ۔ محکمہ صحت کے عہدیدار کاکہنا ہے  کہ آگ لگنے کے وقت کم از کم 63 افراد وارڈ میں موجود تھے ۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر لواحقین  کے رشتہ داروں اور پولیس میں ہونے والی جھڑپوں میں پولیس کی دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ہے ۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الخادمی نے ہسپتال  کے سربراہ کی گرفتاری کا حکم  بھی جاری کیا ہے۔

رواں برس اپریل میں دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں  آکسیجن ٹینک میں آگ لگنے سے   کم از کم 82 افراد ہلاک ہوگئے تھے  ، اس واقعے کے بعد وزیر صحت  التمیمی نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عراق میں برسوں سے جاری شورش اور افراتفری کی وجہ سے ہسپتالوں  کی حالت  بے حد خراب ہے اورعالمی وبا  کورونا وائرس  کے باعث  عراق کی صحت کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  عراق میں 1.4 ملین  کیسز  ریکارڈ ہوئے ہیں اور کورونا وائرس سے 17ہزار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔

Advertisement
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 14 گھنٹے قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
Advertisement