پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش بھی ظاہر کی جا رہی ہے


آئی ایم ایف نے پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی کا مؤقف مسترد کردیا ہے جب کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پاکستان کی 7 ارب ڈالر پروگرام کی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔ حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد پر تمام ٹیکسز معاف کر دیے ہیں، جس پر آئی ایم ایف کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کا ’’فوڈ ایمرجنسی‘‘ کا مؤقف مسترد کردیا ہے، اور اسے وعدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
چینی برآمد کی اجازت کے بعد قیمت پہلی بار 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے چینی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی مخالفت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزارت خزانہ کی مخالفت کے باوجود سمری منظور کی۔
ایف بی آر نے چینی پر تمام درآمدی ڈیوٹیز معاف کیں، سیلز و ودہولڈنگ ٹیکس صرف 0.25 فیصد مقرر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے تحت نئی ٹیکس چھوٹ دینے کا پابند نہیں ہے۔
دوسری جانب ٹی سی پی نے 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 18 جولائی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ حکومت چینی کی درآمد پر نظرثانی اور ٹیکس چھوٹ واپس لینے پر غور کر رہی ہے۔ دریں اثنا شوگر ملز ایسوسی ایشن کرشنگ سیزن کے آغاز پر آمادہ ہے۔

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 18 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

