Advertisement
علاقائی

پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی گذشتہ 2سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور: پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے گذشتہ 2سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 15th 2021, 9:56 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

کارکردگی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی منظوری کے صوبہ بھرمیں گردوں اورجگرکے 920 ٹرانسپلانٹ کئے گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرمرتضی کا کہنا ہے کہ  گذشتہ دوسال کے دوران 97بون میرواور 512کورنیاٹرانسپلانٹ کئے گئے۔ صوبہ بھرمیں منظوری کے بعد 21سرکاری ونجی ہسپتالوں میں انسانی عضاء کی پیوندکاری جاری ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن کے مطابق پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو جدیدخطوط پر استوارکیاجارہاہے۔

ڈاکٹرمرتضی نے کہا کہ  ابھی تک پنجاب میں 52ٹرانسپلانٹ سرجنزکو رجسٹرکیاگیاہے۔انسانی عضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجارہاہے۔گذشتہ ماہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارروائی کے بعد عدالت نے دوملزمان کو قیدکی سزاسنائی ہے۔26ملزمان کے کیسز کے ٹرائلز عدالت میں جاری ہیں۔

ڈاکٹرمرتضی کا کہنا تھا کہ  پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت میں کئی ایجنسٹس،سہولت کاروں اور ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کی ہے۔عوام کی سہولت کی خاطرملتان،راولپنڈی اور فیصل آبادمیں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے سب آفسز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضی نے مزید کہا کہ جنرل ہسپتال لاہورمیں کیڈاویرک ڈونیشن کیلئے آرگن پروکیورمنٹ سیل قائم کیاگیاہے۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی نے ڈونرزکی باقاعدہ تصدیق کیلئے حال ہی میں نادرا کے ساتھ ایک معاہدہ کیاہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ  پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ کی منظوری کے بعد ادارہ مزیدمستحکم ہوجائیگا۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ کے تحت انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث عناصرکے خلاف سخت سزادی جاسکے گی۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن ایکٹ کے تحت بعدازموت اپنے اعضاء عطیہ کرنے کیلئے ڈونرزکی رجسٹریشن کی جاسکے گی۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیاجارہاہے۔

Advertisement
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف

  • 3 دن قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • ایک دن قبل
مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات

  • 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 2 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا

  • 2 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

  • 2 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان

  • 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے

  • 2 دن قبل
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی

  • 2 دن قبل
Advertisement